یروشلم (جیوڈیسک) غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق موساد کے سابق افسر یوسی کوہن دو سال سے اسرائیلی وزیراعظم کے قومی سلامتی کے مشیر ہیں۔ وہ تیمر پاردو کی جگہ موساد کے سربراہ کا عہدہ سنبھالیں گے۔
اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے یوسی کوہن کی تقرری کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ موساد میں کام کے وسیع تجربے، شاندار کامیابیوں اور تسلیم شدہ صلاحیتوں کے مالک ہیں۔ واضع رہے کہ موساد کا سربراہ اس خفیہ ایجنسی کا واحد رکن ہے جس کا نام عوام کے سامنے ظاہر کیا جاتا ہے۔