پیرس (جیوڈیسک) فرانسیسی اداکار گیرارڈ ڈیپارڈوئے نے اسلام قبول کر لیا ہے۔ انہوں نے اپنی سوانح حیات میں بتایا ہے کہ انہوں نے دو سال تک اسلام کا مطالعہ کیا۔
معروف اداکار نے لکھا ہے کہ اسلام میں ان کی دلچسپی کا آغاز مصری گلوکارہ ام کلثوم کے کنسرٹ میں ہوا۔ اپنی کتاب میں گیرارڈ ڈیپارڈوئے نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ اپنے دوستانہ تعلقات اور روس میں اپنی زندگی کے بارے میں بھی بتایا۔
واضح رہے کہ چند سال پہلے گیرارڈ ڈیپارڈوئے نے روس کی شہریت حاصل کر لی تھی۔