چترال (جیوڈیسک) بالا ئی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے ،چترال میں مسلسل برفباری کی وجہ سے لواری ٹاپ ہر قسم کے ٹریفک کیلیے بند ہے۔مالاکنڈ ڈویژن میں شانگلہ اور چترال کے پہاڑوں پر برفباری اور شہری علاقوں میں بارش جاری ہے۔
لواری ٹاپ بارش اور برف باری کے باعث ہر قسم کے ٹریفک کیلئے بند ہوگیا ہے، ،یہاں گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہیں اور شدید سرد موسم میں مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے ،سوات میں کالام اور مالم جبہ میں برفباری سے سردی بڑھ گئی ہے ،،مینگورہ شہر اور گردونواح میں بارش جاری ہے۔
مظفر آباد اور گرد ونواح میں ہلکی بارش ، وادی نیلم ، وادی گریز، وادی لیپا ، فارورڈ کہوٹہ میں برفباری، دیر بالا میں بھی بارش اور برفباری جاری ہے۔گلگت بلتستان میں دیامر ،استور اور غذر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری سےسردی بڑھنے کے ساتھ جلانے کی لکڑیوں کےدام بھی بڑھ گئے ہیں۔