کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے باپ بیٹا سمیت 3 افراد جاں بحق

Firing

Firing

کوہاٹ (جیوڈیسک) شیخ مندوری میں گاڑی پر مخالفین کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق جب کہ ایک زخمی ہوگیا

کوہاٹ کے علاقے شیخ مندوری میں نا معلوم افراد نے گاڑی پرفائرنگ کی، جس کے نتیجے میں گاڑی میں موجود 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق جب کہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں باپ بیٹا بھی شامل ہے جب کہ شواہد کی روشنی میں واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے ،واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے تفتیش کا بھی آغاز کردیا گیا ہے۔