ضلع ملیر یوسی 9 وارڈ 1 میں دوبارہ الیکشن کرایا جائے۔ نیاز علی خان

karachi

karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنماء نیاز علی خان نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں 5 دسمبر 2015 ء کو ضلع ملیر یونین کونسل نمبر 9 وارڈ 1 مانسہرہ کالونی میں سرکاری عملہ اور پولنگ اسٹاف اور جیتنے والے تمام پینل دھاندلی میں ملوث تھے۔

جس کی وجہ سے مسلم لیگ(ن) کے پینل کو شکست دیا گیا پولنگ کے دوران وقفے وقفے سے ہمارے پولنگ ایجنٹوں کو ہرا ساں کیا جاتا رہا اور پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی کے دوران ہمارے پولنگ ایجنٹوں کو پولنگ اسٹیشنوں سے باہر نکال دیا گیا۔

نیاز علی خان نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے اپیل کی ہے کہ یوسی 9 وارڈ 1 ضلع ملیر مانسہرہ کالونی کے نتائج روک کرعوامی مینڈیٹ کا احترام کرتے ہوئے وارڈ میں دوبارہ الیکشن کا اعلان کیا جائے۔