کراچی: ڈپٹی کمشنر کورنگی اعجاز حسین بلوچ، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قراةالعین میمن کی زیر صدارت 12 ربیع الاول کے انتظامات کا جائزہ لینے کے سلسلے میں بلدیہ کورنگی، کورنگی زون میں اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر II کورنگی وسیم الدین، میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی عمران اسلم ، جماعت اہلسنت، سنی تحریک ، انجمن نوجوان اسلام، مجلس درس پاکستان ممبران انجمن عید میلاد النبی ۖ ، واٹر اینڈ سیوریج کے افسران ،ٹریفک و پولیس کے افسران ،Peace کمیٹی لانڈھی کورنگی کے ممبران اور دیگر افسران بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر کورنگی اعجازحسین بلوچ نے اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 12 ربیع الاول پر امن وامان برقرار رکھنے اور مذہبی ہم آہنگی کو یقینی بنانے کیلئے تمام مطلوبہ اقدامات قبل از وقت مکمل کر لئے جائیں اور مذہبی اجتماع اور 12 ربیع الاول کے جلوسوں کے تحفظ کیلئے بھی فول پروف پلان تیار کیا جائے۔
انہوں نے علمائے کرام سے اپیل کی کہ وہ اپنی صفوں میں شر پسند عناصر پر کڑ ی نگاہ رکھیںاور شر انگیز تقریروں سے اجتناب کریںایڈمنسٹریٹربلدیہ کورنگی قراةالعین میمن نے کہا کہ 12 ربیع الاول پر ضروریات زندگی کی سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنارہے ہیںاور12 ربیع الاول کے سلسلے میں تما م تر دستیاب وسائل برئوے کار لاکر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا اور عوام کے تعاون کے ذریعے بھائی چارگی کو فروغ دے کر عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں گیا۔
انہوں نے تمام محکموں کے افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ بلدیہ کورنگی میں جلوس کے روٹس کے اطراف صفائی ستھرائی ، چونے کا چھڑکائو، جراثیم کش ادویات کا اسپرے، روشنی کے انتظامات اور سڑکوں کی تعمیر ومر مت کے خصوصی انتظامات کئے جائیں اور تما م مین ہولز پر ڈھکن لگائے جائے تاکہ جلوس میں شریک زائرین کو کسی قسم کی پریشانی نہ ہو ں انہوں نے مزید کہا کہ کورنگی زون کی جانب سے 12 ربیع الاول والے دن کورنگی نمبر2½ پر سبیل اورمیڈیکل کیمپ اور کورنگی زون کی جانب سے خوشبو کا اسپرے بھی کیا جائیگا انہوں نے مذید کہا کہ موجودہ صورتحال کے تحت اپنے قرب وجوار میں مشتنبہ اور نئے چہروں پر کڑی نگاہ رکھیں ربیع الاول کے دوران کورنگی زون میں کنٹرول روم جس کا نمبر,99264409 99264507ہے جوکہ 24 گھنٹے فعال رہے گا۔