پائی خیل (نامہ نگار) پائی خیل میں 16 سالہ نوجوان آٹا چکی کی زدمیں آ کر جاں بحق ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق پائی خیل 16 سالہ میٹرک کا طالبعلم فیضان ملک ولد محمد اشرف اپنی آٹا چکی کے نزدیک کھڑاتھاکہ قمیض چکی کے بلٹ (پٹہ )میں آگئی جس سے وہ گرپڑااورکان پٹی پرچوٹ آنے سے شدیدزخمی ہوگیا۔
جسے فوری طورپرڈی ایچ کیوہسپتال میانوالی لے جایاجارہاتھاکہ زخموںکی تاب نہ لاکرراستے میں دم توڑگیا۔موت کی خبرشہرمیں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی ۔اورگھرمیں کہرام مچ گیا۔ان کی نمازِجنازہ مولانامحمدنوازنے پڑھائی ۔نمازِجنازمیں ہرمکتبہ فکرکے کثیرتعدادلوگوں نے شرکت کی ۔سینکڑوں سوگوران کی موجودگی میں انہیں آبائی قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا۔ آج جمعہ صبح 8بجے ان کے گھرپر ان کے ایصالِ ثواب کے لئے قرآن خوانی ہوگی۔