دمشق (جیوڈیسک) شام کے شمالی صوبے الحسکہ میں تین خود کش کار سواروں کے حملوں میں بارہ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔
انسانی حقوق کی تنظیم سیرئین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے نمائندے رمی عبد الرحمان کے مطابق کرد فورسز کے زیر قبضہ شہر تل تمر میں تین مختلف مقامات پر کار بم دھماکے ہوئے۔
دھماکوں میں زخمی ہونے والوں میں سے کچھ کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ تا حال کسی تنظیم نے دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔