برطانوی گلوکارہ اڈیل کی البم کی مقبولیت، 50 لاکھ کاپیاں فروخت
Posted on December 11, 2015 By Mohammad Waseem شوبز
Adele
لندن (جیوڈیسک) عالمی میڈیا کے مطابق پہلے ہی ہفتے میں اڈیل کے البم 25 کی امریکا میں لگ بھگ 35 لاکھ کاپیاں فروخت ہوئیں جو نیا ریکارڈ ہے۔
یہ مقبولیت ریلیز کے دوسرے ہفتے بھی قائم ہے اور البم کی فروخت سے ہونے والی کمائی رواں ہفتے میں ایک ملین ڈالر رہی۔
جب کہ فروخت ہونے والی کاپیوں کی تعداد 50 لاکھ ہو چکی ہے ۔ اپنی عمدہ پرفارمنس کی بنا پر اڈیل کا البم بل بورڈز 200 البم چارٹس پر راج کر رہا ہے۔