پشاور(جیوڈیسک) خیبر پختونخوا اسمبلی کے جرگہ ہال میں ڈرون حملوں کے حوالے سے رپورٹ کے بارے میں ایک تقریب ہوئی جس میں غیر سرکاری تنظیم کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 370 ڈرون حملے ہوئے جن میں چار ہزار افراد جاں بحق ہوئے ہیں ۔
جاں بحق ہونیوالوں میں 2 سو بچے بھی شامل ہیں۔ امریکہ افغانستان سمیت دیگر ممالک میں ڈرون حملوں کے متاثرین کو لاکھوں ڈالرز معاوضے کے طور پر فراہم کر رہا ہے جبکہ پاکستانی شہریوں کو اب تک ایک پائی بھی ادا نہیں کی گئی ہے۔ امریکی شہریوں نے ڈرون حملوں سے متاثرہ افراد کے لواحقین سے معافی بھی مانگی۔ سپیکر اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ڈرون حملوں سے متعلق معاوضوں کی ادائیگی کے معاملے کو عالمی عدالت میں اٹھایا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق پہلی مرتبہ صدر اوبامہ نے ڈرون حملوں کی تصدیق کی ۔ ڈرون حملوں سے غیر ملکی متاثرہ افراد کے لئے امریکہ نے اب تک لاکھوں ڈالرز کی رقم فراہم کی ہے۔