کیلفورنیا (جیوڈیسک) غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پارک میں نماز پڑھنے میں مصروف مسلمانوں پر کافی پھینکنے والی خاتون کی شناخت ہو گئی ہے۔ موصوفہ سرکاری اہلکار ہیں جنہوں نے مسلمانوں کیخلاف اپنی شدید نفرت کا اظہار کیا تھا۔ ان کے اس اقدام کو خفیہ کیمرے نے محفوظ کر لیا تھا۔ ڈینس سلیڈر نے نہ صرف نماز میں مشغول مسلمانوں پر کافی پھینکی بلکہ انھیں برے القابات سے بھی پکارا۔
خاتون نے مسلمانوں کیخلاف اپنی نفرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ لوگوں پر تشدد کرتے ہیں بلکہ ان کا برین واش کرکے انھیں پرتشدد کارروائیوں پر اکساتے ہیں۔ پولیس نے اس معاملے کی تحققیات شروع کر دی ہیں۔ مسلمانوں کیخلاف نفرت انگیز اقدام کرنے پر اس خاتون کو مقدمے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔