ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان نے اپنے قریبی دوست اور انڈسٹری کے بادشاہ شاہ رخ خان کی نئی آنے والی فلم ’’دل والے‘‘ کا دوسرا ٹریلر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کر دیا۔
بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان اور اداکار سلمان خان ماضی میں ایک دوسرے کے حریف رہے ہیں جس کے باعث دونوں اداکاروں نے چند ہی فلموں میں ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جب کہ اب دونوں اداکاروں میں بے مثال دوستی کا رشتہ قائم ہے جس کی وجہ دونوں اداکار ایک دوسرے کی فلموں کی تشہیر میں کرتے رہتے ہیں یہی وجہ ہے کہ کنگ خان کی نئی آنے والی فلم ’’دل والے‘‘ کی تشہیر میں سلو میاں بھی آگے آگے ہیں۔