ہوبارٹ (جیوڈیسک) آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان جاری 3 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہوبارٹ میں جاری ہے ۔ میچ میں ویسٹ انڈیز شدید مشکلات سے دوچار ہے اور اسے اننگز کی شکست کا خطرہ ہے۔ مہمان ٹیم میزبان آسٹریلیا کے 583 رنز کے جواب میں 223 رنز پر ڈھیراور فالو آن کا شکار ہوگئی ہے۔
ویسٹ انڈیز ٹیم اپنی دوسری اننگز میںفالو آن کے بعد بھی سنبھل نہ سکھی اور صرف 30 رنز کے اسکور پر اپنی 4 وکٹیں گنوادیں ہیں۔ ٹیم کو مزید اننگز کی شکست سے بچنے کے لیے 330 رنز درکار ہیں ۔آسٹریلیا کی جانب سے دوسری اننگز میں جیمز پیٹنسن نے چاروں کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔
اس سے پہلے کینگروز ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں 583 رنز صرف 4 وکٹ پر اسکور کیے ، جس میں ایڈم وجز نے شاندار ڈبل سنچری اسکور کی ، انہوں نے ناٹ آئوٹ 269 رنز اسکور کیے اور ان کے ساتھ شان مارش نے 182 رنز اسکور کیے جبکہ ڈیوڈ وارنر نے 61 رنز بنائے۔ادھرکالی اندھی ٹیم کےڈیرن براو کے 108 رنز کی اننگز بھی ٹیم کو فالو آن سے نہ بچا سکی اور پوری ٹیم 223 رنز پر آئوٹ ہوگئی۔