اشک آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن اور تمام مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتا ہے، علاقائی رابطوں کی پالیسی کو مضبوط بنانے پر یقین رکھتے ہیں۔
وزیر اعظم نواز شریف نے اشک آباد میں انٹرنیشنل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے ، تمام مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتا ہے۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان تمام ہمسایہ ممالک سے تعلقات کو مزید مستحکم اور علاقائی رابطوں کی پالیسی کو مضبوط بنانے پر یقین رکھتا ہے۔
اس سے پہلے اشک آباد پہنچنے پر وزیر اعظم نواز شریف کا شاندار استقبال کیا گیا۔ پٹرولیم کے وزیر مملکت جام کمال اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی ان کے ہمراہ ہیں۔
دفتر خارجہ کے مطابق وزیر اعظم تاپی گیس پائپ لائن منصوبے کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے ، منصوبے کی تکمیل سے پاکستان ترکمانستان سے 1325 ایم ایم سی ایف ڈی گیس درآمد کر سکے گا جس سے توانائی بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی ۔ وزیر اعظم ترکمانستان اور ترکی کے صدور کے ساتھ الگ الگ ملاقاتیں بھی کریں گے جن میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ سے متعلق امور پر بات چیت کی جائے گی۔