ممبئی (جیوڈیسک) جب دوستی عشروں پر محیط ہو تو کبھی کبھار آپ کو اس تعلق کے حوالے سے چھوٹے موٹے ٹیسٹ سے بھی گزرنا پڑتا ہے اور بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ بھی ایسا ہی کچھ ہوا۔
شاہ رخ اور کاجول کی آنے والی فلم ’’ دل والے‘‘ کا ٹریلر جاری کرنے کے موقع پر کاجول نے اعلان کیا ’’میں شاید وہ واحد انسان ہوں، جو یہ کرسکتی ہوں‘‘ اور اس کے ساتھ ہی کاجول نے شاہ رخ کے گال پر چٹکی لیتے ہوئے انتہائی بلند آواز میں کہا، ’’گوچی-گوچی-گو‘‘۔ جس کے بعد شاہ رخ خان کچھ دیر تک میڈیا سے آنکھ نہ ملاسکے جب کہ کاجول بڑی دیر تک دل کھول کر ہنستی رہیں‘ پرانی فلمی جوڑی اسٹیج پر اٹکھیلیاں کرتی نظر آئی۔
شاہ رخ خان نے اس موقع پر کاجول کے ساتھ فلم کے کچھ ڈائیلاگ بھی بولے، جن کے جواب میں کاجول مسلسل ہنستی ہوئی نظر آئیں۔ شاہ رخ نے کہا ابرام میرا لو گرو ہے ‘ مجھ پر پراسراہیت کا ٹیگ لگایا گیا ہے اور اس کی وجہ میری وہ فلمیں ہیں جن میں محبت کے متعلق میں اچھی باتیں کرتا رہا ہوں اور لوگ مجھے اسی انداز سے لینے لگے ہیں۔ فلم ’’دل والے‘‘ رواں ماہ 18 دسمبر کو ریلیز ہوگی۔
دوسری طرف فوربز نے بالی ووڈ کے امیر ترین اداکاروں کی فہرست جاری کی ہے جس میں بھی شاہ رخ خان سب سے آگے ہیں۔ رواں سال شاہ رخ خان نے 257 کروڑسلمان خان 203 کروڑاکشے کمار 187 کروڑ امیتابھ بچن نے 112 جب کہ مسٹر پی کے عامر خان نے 104 کروڑ کا بینک بیلنس بنایا۔