رحیم یارخان : باپ نے مبینہ طور 2 بیٹوں اور بیوی پر تیزاب پھینک دیا
Posted on December 13, 2015 By Majid Khan دوسرے شہروں سے, مقامی خبریں
Sheikh Zaid Hospital
رحیم یارخان (جیوڈیسک) غریب شاہ میں باپ نے مبینہ طور 2 بیٹوں اور بیوی پر تیزاب پھینک دیا۔ متاثرہ خاتون ناراض ہو کر میکے آئی تھی۔
پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون ثمرین شوہر سے ناراض ہو کر دونوں بیٹوں کے ہمراہ میکے آ گئی تھی۔
ملزم شاہد بیوی کے گھر آیا اور تیزاب پھینک کر فرار ہو گیا۔ متاثرہ افراد کو شیخ زید اسپتال متنقل کر دیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی تلاش جاری ہے، جلد ہی گرفتار کرلیا جائے گا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com