پشاور (جیوڈیسک) پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 8 افغان باشندوں سمیت 38 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق مشترکہ سرچ آپریشن ناصر باغ اور ملحقہ علاقوں میں کیا گیا۔ سرچ آپریشن کے دوران دوسو سے ذیادہ گھروں کو لیڈیز پولیس کی مدد سے چیک کیا گیا۔
سرچ آپریشن کے دوران 38 مشتبہ افراد کو حر است میں لیا گیا۔ جن میں 8 افغان باشندے بھی شامل ہیں جو پشاور میں غیرقانونی طور پر مقیم تھے۔ افغان باشندوں کو سنٹرل جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔