ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کی اداکارہ ودیابالن میگا اسٹار امیتابھ بچن کے ساتھ فلم میں کام کرنے کے لیے بے تاب ہیں جب کہ فلم میں وہ پولیس افسر کے روپ میں نظر آئیں گی۔
بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن نے 2005 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’پرینیتا‘‘سے کیا جس کے بعد انہوں نے انتھک محنت اور جانداراداکاری کے باعث فلم نگری میں اپنا مقام بنایا جب کہ انہوں نے اپنے فلمی کیرئیر میں نامور اداکاروں کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے جس میں امیتابھ بچن ، نصیرالدین شاہ اور سنجے دت بھی شامل ہیں تاہم اب ایک بار پھر وہ میگا اسٹار امیتابھ بچن کے ساتھ سوجوئے گھوش کی فلم میں کام کرنے کے لیے بے تاب ہیں۔
بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن فلمساز سوجوئے گھوش کی فلم ’’ٹی ای تھری این‘‘ میں میگا اسٹار امیتابھ بچن اور وراسٹائل اداکار نواز الدین کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی جس میں وہ پولیس افسر کے مختصر کردار میں نظر آئیں گی جب کہ ان کا کہنا تھا کہ فلم امیں امیتابھ کے ساتھ فلم میں کام کرنے پر بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے اسی لیے ان کے ساتھ کام کرنے کے لیے بے تاب ہوں۔
واضح ر ہے کہ بالی ووڈ میگا اسٹار امیتابھ بچن اور ودیابالن نے 2009 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’پا‘‘ میں بھی ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔