سانحہ پشاور کے شہیدوں کی یاد میں
Posted on December 14, 2015 By Mohammad Waseem آپکی شاعری, شاعری
یادرہے گی ہمیں قربانی تمہاری
ہرزبان پرہے کہانی تمہاری
چھلک پڑتے ہیںپتھردل بھی
دیکھ کرابھی تک نشانی تمہاری
وابستہ تھیں جنہیں تم سے امیدیں
دیکھی نہیں والدین نے جوانی تمہاری
چھین لیے رہزنوںنے خواب تمہارے
بری لگتی ہے انہیں علم خوانی تمہاری
نہ تھا گمان میں بھی کسی کے
ہوجائے گی یوں نقل مکانی تمہاری
بن رہے ہیں حالات کچھ ایسے
رہے گی سکولوںپرحکمرانی تمہاری
ہواہے جب سے تم پرحملہ
سوگ میں ہے ہرپاکستانی تمہاری
رہے گی روشن علم کی شمع
شامل ہے اس میں سامانی تمہاری
تازہ ہوئی یادشہدائے تعلیم کی
سن کر صدیق نظم زبانی تمہاری
Peshawar School Attack
تحریر : محمد صدیق پرہار