مسافر کوچ حادثے کا شکار ایک مسافر جاں بحق: پائی خیل

Pai-Khel

Pai-Khel

پائی خیل (نامہ نگار) میانوالی کالاباغ بنوں روڈ پرپائی خیل کے نزدیک ڈھیرا میدعلی شاہ کے مقام پر مسافر کوچ حادثے کا شکار ایک مسافر جاں بحق جبکہ ڈرائیور سمیت باقی تمام مسافر شدیدزخمی تفصیلا ت کے مطا بق میا نوا لی کالاباغ بنوں روڈ پائی خیل کے نزدیک ڈھیر امید علی شا ہ کے مقام پر میانوالی سے بنوں جانیوالی مسا فر کو چ کا تیز رفتاری کے باعث ٹا ئی را ڈٹوٹ گیا۔جس سے وہ درخت سے جاٹکرائی ۔

زورداردھماکہ ہونے سے اردگردکے لوگ ،پٹرولنگ پولیس چیک پوسٹ تری خیل ،ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں۔ گاڑی سے مسافروں کوباہرنکالنے کے بعدزخمی افرا د کوڈسٹر کٹ ہیدکوارٹرہسپتا ل میا نوا لی منتقل کیا جہاں پرخوشاب کے رہائشی عمران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا۔تاہم آخری اطلاع آنے تک ڈرائیورسمیت 3افرادکی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔