تلہار (نمائندہ) سندھ کی عوام غیر تمند ہے اس نے ہمیشہ حق اور سچ کا ساتھ دیا ہے وہ ان لٹیروں کوہر گز کامیاب ہونے نہیں دے گی جو سندھ کے غریب عوام کے بچوں کے مستقبل پر ڈاکہ ڈالنا چاہتے ہیںان حکمرانوں نے جمہوریت کے نام پر عوام کو بہت لوٹا ہے۔
اب ان سے عوام ان سے کڑا احتساب کریگی آج پوری قوم اپنے تمام تر اختلافات کو بھلا کر متحد ہوکے ثقافت کا دن بڑے جو ش و جذبے سے منا رہی ہے یہی اپنی دھرتی سے محبت کا ثبوت ہے کیونکہ وطن ہوگا تو یے خوشیوں کے دن بھی مناتے رہیں گے ان خیالات کا اظہار سندھی ثقافتی دن کے موقع پر سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے تلہارمیں ایک بڑے عوامی جلسے سے خطاب کرتے کیا۔
انہوں نے کہا کہ جب میں وزیر داخلہ تھا تو مجھے پتا چلا ایم کیو ایم اور آصف زرداری مل کر دھرتی کو تقسیم کرنے کی سازشیں شروع کردی تھیں لیکن میں نے انہیں کامیاب ہونے نہ دیاایک شخص کو بچانے کیلئے پوری سندھ کو دائو پر لگادیا گیا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ آصف زرداری اور انور مجید جو بھاگ گئے ہیں ان کو واپس ملک بلایا جائے ہم چوروں اور لٹیروں کو یے ملک بیچنے نہیں دیں گے میں پاک فوج رینجرز اور چوھدری نثار کو سلام پیش کرتا ہوں جو اس ملک کی حفاظت کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔
اگر حکومت نے رینجرز کے اختیارات میں توسیع نہ کی تو الیکشن کیبعد 18دسمبر کوکراچی میں دمادم مست قلندر کے نعرے کیساتھ اتروں گاانہوں نے تلہار کی عوام سے امید ظاہر کی کہ وہ تلہار میں مرزا پینل کے امیدواروں کو اکثریت سے کامیاب بنا کر چوروں اور لٹیروں کا صفایہ کریگی اور تاریخ میں اپنے حقوق کی خود حفاظت کرنے کی تاریخ رقم کریگی اس سے قبل تلہار پہنچنے پر عوام کیجانب سے ڈاکٹر کا شاندار استقبال کیا گیا۔
تقریب سے حاجی خان لاشاری، کوثر زیدی، لکھی جمالی، ایڈوکیٹ محمد اشرف سموں، میر عدنان جمالی، طارق عزیز میمن ، محبوب ابڑو، عبدالواحد چانڈیونے خطاب کیا جبکہ بیجل سندھی اور سید اکبر شاھ نے قومی گیت پیش کرکے خوب داد وصول کی اسٹیج سیکریٹر کے فرائض سندھ کے نامور شاعر اورنگزیب بھٹی نے ادا کئے اور مہمانوں کو سندھی اجرک کے عظیم تحائف پیش کئے گئے۔