کراچی (جیوڈیسک) آئی جی سندھ پولیس نےتوہین عدالت کیس میں فرد جرم سے بچنے کیلئے ایک اور حلف نامہ سندھ ہائیکورٹ میں جمع کرا دیا۔
آئی جی سندھ پولیس غلام حیدر جمالی چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے بعد اپنے وکلا کے ہمراہ ہائیکورٹ کی ایفیڈیویٹ برانچ گئے جہاں انھوں نےنیا حلف نامہ بنوایا۔
نئے حلف نامے میں آئی جی سندھ پولیس نے سندھ ہائیکورٹ سے استدعا کی ہے کہ ان پرتوہین عدالت کی فرد جرم عائد نہ کی جائے۔
عدالت اپنا اظہار وجوہ کا نوٹس واپس لے اور فرد جرم کی کارروائی سے قبل آئی جی سندھ اور دیگر پولیس افسران کو بھی سنا جائے۔
آئی جی سندھ کا نیا حلف نامہ منگل کے روز جسٹس احمدعلی ایم شیخ کی سربراہی میں قائم دو رکنی بینچ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔