پی آئی اے کی مجوزہ نجکاری سپریم کورٹ رجسٹری لاہور میں چیلنج

PIA

PIA

لاہور (جیوڈیسک) پی آئی اے کی مجوزہ نجکاری کو سپریم کورٹ رجسٹری لاہور میں چیلنج کر دیا گیا۔

درخواست گزار بیرسٹر ظفراللہ کی جانب سے دائر رٹ میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پی آئی کی نجکاری کے لیے حکومت کی جانب سے آرڈنینس جاری کیا گیا حالانکہ دو روز کے بعد اسمبلی کا اجلاس تھا اس کے باوجود آرڈیننس جاری کرناغیر آئینی اقدام ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ نجکاری کمیشن کی تجاویز کے بغیر کسی بھی ادارے کی نجکاری نہیں کی جا سکتی لہذا عدالت پی آئی اے کی مجوزہ نجکاری کالعدم قرار دے۔