سنگاپور (جیوڈیسک) ایشیائی آئل مارکیٹ میں پیر کو خام تیل کے نرخوں میں ایک مرتبہ پھر کمی کا رجحان رہا۔
کاروباری سرگرمیوں کے دوران امریکا کے ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے آئندہ سال جنوری میں ترسیل کے معاہدے 16 سینٹ کی کمی سے 35 اعشاریہ 46 ڈالر فی بیرل میں طے پائے جبکہ برینٹ نارتھ سی کروڈ کے جنوری میں ہی ترسیل کے سودے 26 سینٹ کی کمی سے 37 اعشاریہ 67 ڈالر فی بیرل میں ہوئے۔
توانائی کے عالمی ادارے نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ خام تیل کی زائد رسد آئندہ سال کے اختتام تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔
ماہرین کے مطابق خام تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ زائد رسد اور موسیاتی تبدیلی بارے پیرس معاہدے کے اثرات ہیں۔