پائی خیل (نامہ نگار) نبی کریم ۖسراپا معجزہ بن کر آئے۔ آپ ۖکا دیکھنا معجزہ، آپ ۖکا بولنا معجزہ ،آپ ۖ کا بیٹھنا معجزہ ،آپ ۖ کی ذات ،آپ ۖکی صفات آپ ۖ کی ہرادا معجزہ ہے۔
ان خیالات کا اظہار معروف عالم دین مفتی سلطان احمد قادری نے قادری ہائوس پر منعقدہ محفل میلاد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام ہمیں عفو و درگز کا درس دیتاہ ے۔ ابتدائے اسلام کی تاریخ پر نظر ڈالی جائے تو یہ بات واضح ہوجاتی ہے کہ دعوت اسلام کا آغاز حکمت اور موعظت کی بنیاد پر ہوا۔ اس میں لالچ اور زبردستی کی کوئی آمیزش نہ تھی۔
آقا انے لوگوں کوامن وسلامتی کے طرف بلایااللہ پاک نے صلح جوئی کو مومنین کاوصف قرار دیا ہے ۔صلح حدیبیہ تاریخ اسلام میں بنیادی اہمیت کاحامل ہے ۔اسلام اپنے پیروکاروں کو اخوت اوربھائی چارے کا درس دیتا ہے ۔آقاۖ کی حیات طیبہ سے ہمیں عفو و درگزر کا سبق ملتاہے ۔محفل کے اختتام پرعالمِ اسلام وملک پاکستان کی سلامتی کے لئے دعائے خیرکی گئی ۔