جھنگ (تحصیل رپورٹر) گزشتہ برس آرمی پبلک سکول پشاور سانحہ میں شہید ہونے والے طلباء کی یاد میں ریسکیو 1122 سنٹرل اسٹیشن پر ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں ان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے شمعیں روشن کی گئیں۔۔
اس موقع پر تما م شہداء کی ارواح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی تقریب میں ڈسٹرکٹ ایمر جنسی افیسر ڈاکٹر طارق سعید کے ساتھ ساتھ تمام ریسکیوافسران اور ریسکیو اہلکاروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔