فیصل آباد : کسی ادارے یا محکمے سے ملازمین کا باعزت طور پر ریٹائر ہونا بہت بڑا اعزاز ہے۔ انسپکٹر رانا امان اﷲ انتہائی ملنسار’ خوش اخلاق’ ایماندار انسان ہیں۔ ادارے میں ان کی کمی ہمیشہ محسوس کی جاتی رہے گی۔
یہ بات کونسل آفیسر لائلپور ٹائون ناصر عباس نے انسپکٹر چونگی رانا امان اﷲ کا ریٹائرمنٹ کے موقعہ پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ تقریب کا اہتمام سیکرٹریز اینڈ سٹاف یونین فیصل آباد نے کیا تھا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یونین رہنما صدر محمد فاروق بٹ’ طارق محمو دخان’ سپرنٹنڈنٹ خالد محمود’ رفیق گجر’ محمد خالد’ محمد رمضان’ عارف علی’ غفور نثار’ تنویر احمد اور دیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے رانا امان اﷲ کو شاندر الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ رانا امان اﷲ ایک سادہ دل’ ایماندار اور مخلص انسان ہیں۔
انہوں نے بحیثیت سیکرٹریز یونین کونسل جناح ٹائون خوشگوار اور یادگار یادیں چھوڑیں ہیں ان کی خوشگوار یادوں کی خوشبو ہمیشہ محسوس کی جاتی رہے گی۔ انہوں نے اپنی پوری سروس انتہائی ایمانداری خوش اخلاقی ملنساری سے بسر کی ہے اور آج تک کسی سے تلخ کلامی نہیں کی بلکہ اپنے ماتحت عملہ سے بھی ملنساری اور خوش اخلاقی سے پیش آتے رہے ہیں اور ماتحت عملہ کی ہر خوشی غم میں شریک ہوتے رہے ہیں۔
آخر میں رانا امان اﷲ نے کہا کہ آج ریٹائرمنٹ کے موقع پر میں خوشگوار یادیں لے کر جا رہا ہوں میرے سٹاف اور افسران نے تقریب منعقد کر کے میرا دل جیت لیا ہے۔ میری خوش قسمتی ہے کہ مجھے پیار کرنے والے آفیسر اور دوست ملے ہیں۔ آخر میں انہیں پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور دعا کی گئی۔