ملکہ (عمر فاروق اعوان محسن ضیاء اعوان) وائس چیئرمین یونین کونسل ملکہ چوہدری لیاقت علی سیال کے بیٹے شفاقت علی سیال کی دعوت ولیمہ سیاسی اکٹھ بن گئی۔
حلقہ این اے 107 کے تمام یونین کونسلز کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کے علاوہ سماجی اور مذہبی شخصیات کی شرکت۔ تفصیل کے مطابق وائس چیئر مین یو نین کونسل ملکہ چوہدری لیاقت علی سیال کے بیٹے شفاقت علی سیال کی دعوت ولیمہ سیاسی اکٹھ بن گئی۔
حلقہ این اے 107کے تمام یونین کونسلز کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کے علاوہ سماجی اور مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔
دعوت ولیمہ میں یونین کونسل ملکہ کے چیئرمین حاجی ملک محمد اقبال اعوان۔ یونین کونسل بھگوال کے چیئرمین ملک محمد صفدر اعوان ،وائس چیئرمین ملک زاہد۔ماسٹر افتخار احمد اعوان ۔ڈی ڈی ایچ او کھاریاں ۔ڈاکٹر علی محمد شاہ ۔انچارج رورل ہیلتھ سنٹر ملکہ ڈاکٹر محمد آصف ۔راجہ انصر حسام ۔اے ای او مرکز ککرالی ،افضال احمد خاں ۔غفور مرزا روزنامہ ڈاک گلیانہ ۔روزنامہ خبریں فرانس کے بیورو چیف زاہد مصطفی اعوان ۔ملک فیصل اعوان لہڑی ۔ملک طارق اعوان ملکہ ۔کے علاوہ سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔