دبئی (جیوڈیسک) آئی سی سی نے ویسٹ انڈین آل راؤنڈر مارلن سیموئلز کے بولنگ ایکشن کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ان کے گیند بازی کرانے پر ایک سال کی پابندی عائد کر دی ہے۔
آئی سی سی ذرائع کے مطابق بولنگ کراتے ہوئے ان کی کہنی کا خم 15 ڈگری سے زیادہ ہے۔ ان کا ایکشن اکتوبر میں سری لنکا کیخلاف سیریز میں رپورٹ ہواتھا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے ہی سنیل نارائن کے باﺅلنگ ایکشن کو مشکوک قرار دیا جا چکا ہے۔