ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ عالیہ بھٹ بگ اسٹارانٹر ٹیمنٹ ایوارڈ 2015 کی تقریب میں پرفارمنس کے دوران جھلس گئیں جس کے نتیجے میں ان کے چہرے اور ہاتھ پر زخم آئے ہیں۔
بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ فلم نگری کے دوسرے بڑے ایوارڈز بگ اسٹارانٹر ٹینمنٹ ایوارڈ 2015 کی تقریب کے دوران اسٹیج پر پرفارم کررہی تھیں کہ آتش گیر مادہ پھٹنے سے ان کا چہرہ اور ہاتھ جھلس گیا جس کے بعد انہیں پرفارمنس روکنی پڑی اور فوری طور پر طبی امداد دی گئی۔
بالی ووڈ اداکارہ کو جھلس جانے کے باعث تقریب بھی ادھوری چھوڑنی پڑی اور گھر روانہ ہوگئیں جب کہ کئی بالی ووڈ اداکاروں نے ان کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔