پی آئی اے، نجکاری کے خلاف ملازمین کی کئی شہروں میں ہڑتال جاری

Protest

Protest

کراچی (جیوڈیسک) پی آئی اے کی مجوزہ نجکاری کے خلاف ملازمین آج کراچی سمیت کئی شہروں میں احتجاجی مظاہرے کر رہے ہیں،علامتی ہڑتال کے باعث کئی پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔

قومی ائیر لائن پی آئی اے کی مجوزہ نجکاری کے خلاف ملازمین کی مختلف تنظیموں پر مشتمل جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے فیصلے پر عمل کرتے ہوئے دو گھنٹے کی علامتی ہڑتال کر دی گئی جس کے باعث پی آئی اے کے تمام دفاتر صبح 9 سے 11 بجےدن تک بند رہیں گے۔

جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے تحت پی آئی اے ہیڈ آفس پر احتجاج کیا جا رہا ہے۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ صدارتی آرڈیننس اور پی آئی اے کی نجکاری کا فیصلہ واپس نہیں لیا گیا تو احتجاج میں مزید شدت لائی جائے گی ۔