کراچی (جیوڈیسک) ملٹری پولیس حملہ کیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ، تفتیشی ٹیم نے ملزمان کے خاکے تیار کر لئے ہیں۔
تفتیشی ذرائع کے مطابق ملزمان واقعے سے نصف گھنٹہ قبل لائنز ایریا کے علاقے میں دیکھے گئے اور پھر فائرنگ کرنے کے بعد بھی ملزمان لائنز ایریا کی طرف فرار ہو گئے۔
تفتیشی ذرائع کے مطابق ملزمان نے گلابی رنگ کے تھیلے میں پستول چھپا رکھا تھا ۔ یکم دسمبر کو نا معلوم موٹر سائیکل سواروں نے ملٹری پولیس کی گاڑی کو نشانہ بناتے ہوئے دو اہلکاروں کو شہید کر دیا تھا۔