گجرات (جی پی آئی) ممتاز نعت گو شاعر حافظ نواب دین رحمتہ اللہ علیہ کے صاحبزادے اور سابق چیئرمین بلدیہ گجرات چوہدری محمد طفیل کے بھائی چوہدری علی اشفاق آف دبئی کے والد محترم چوہدری محمد اشفاق کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں قبرستان محلہ نور پور شاہ جہانگیر روڈ نزد سبزی منڈی گجرات میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔ مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے ختم قل آج 15 دسمبر 2015ء بروز منگل صبح دس بجے جامعہ مسجد مقبرہ پانڈی شاہ گجرات میں پڑھا جائے گا۔ اور اجتماعی دعا ٹھیک 11بجے پڑھی جائے گی۔ مرحوم کی نماز جنازہ عالمی مبلغ اسلام حضرت علامہ صاحبزادہ غلام بشیر نقشبندی نے پڑھائی۔ نماز جنازہ میں ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت کے علاوہ سابق ناظمین و نائب ناظمین’ چیئرمینز یونین کونسل سابقہ و نو منتخب کونسلرز اور معززین شہر کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مرحوم چوہدری ندیم طفیل کے چچا جان اور اسد اللہ طاہر’ چوہدری عرفان و حافظ محمد توصیف کے ماموں جان تھے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) برصغیر پاک و ہند کی عظیم روحانی شخصیت حضرت خواجہ خان عالم اور بزرگان بائولی شریف کا سالانہ عرس مبارک عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ عرس مبارک کی صدارت صاحبزادہ غلام بشیر نقشبندی زیب سجادہ نشین آستانہ عالیہ بائولی شریف نے کی۔ اس موقع پر ملک بھر سے ممتاز علمائے کرام اور مشائخ عظام نے شرکت کی۔ جن میں آستانہ عالیہ سرہند شریف سے پیر سید محمد معصوم شاہ اور مرکزی ناظم اعلیٰ جماعت اہل سنت پیر سید ریاض حسین شاہ ‘ پیر سید عرفان امیر شاہ’ آستانہ عالیہ رواتلہ شریف ‘ علامہ عبدالخالق نقشبندی’ سید طارق شاہ’ علامہ ریاض ‘ شہزاد شفیق نقشبندی ‘ فاروق رشید سیالکوٹ’ ندیم بشیر’ وارث نقشبندی و دیگر نے شرکت کی۔ عرس مبارک کی تقریبات کا آغاز دربار شریف کو چادر چڑھانے کی تقریب سے ہوا۔ دیگر علمائے کرام نے دربار شریف پر چادر چڑھائی’ محفل ذکر و نعت کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ قاری رفیق نقشبندی لاہور نے تلاوت قرآن پاک کی ۔ نعت رسول ۖ قاسم حسان جڑانوالہ’ صاحبزادہ فیضان عالم’ محمد گلفام اور علامہ ندیم بشیر نقشبندی نے پیش کی جبکہ خصوصی خطاب پیر سید ریاض حسین شاہ ‘ مرکزی ناظم اعلیٰ جماعت اہلسنت پاکستان علامہ پیر سید معصوم شاہ آستانہ عالیہ سرہند شریف انڈیا، و دیگر نے کیا۔ اس موقع پر ملک کے طول و عرض سے عقیدت مندوں نے شرکت کی۔ ملکی ترقی و سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی)تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ اسلام کا اصل پیغام صوفیا کرام نے دنیا کے کونے کونے تک پہنچایا۔ ان خیالات کا اظہار عالم مبلغ اسلام سجادہ نشین آستانہ عالیہ بائولی شریف صاحبزادہ علام بشیر نقشبندی نے بزرگان بائولی شریف کے عرس مبارک کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ عرس مبارک کی تقریب میں نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے علماء کرام’ مشائخ عظام نے شرکت کی۔ مہمان خصوصی حضرت صاحبزادہ خواجہ محمد معصوم شاہ آستانہ عالیہ سرہند شریف انڈیا، مفصر قرآن مرکزی ناظم اعلیٰ جماعت اہل سنت پاکستان پیر سید ریاض الحسن شاہ نے بھی شرکت کی۔ صاحبزادہ غلام بشیر نقشبندی نے کہا کہ موجودہ حالات میں اولیاء کرام کی تعلیمات سے دہشتگردی کے خاتمہ میں مدد مل سکتی ہے کیونکہ صوفیاء کرام نے امن و محبت کا درس دیا۔ یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر میں صوفیاء کرام کے آستانے امن و محبت کا پیغام دے رہے ہیں۔ خواجہ محمد معصوم شاہ آستانہ عالیہ سرہند شریف انڈیا نے کہا کہ صوفیاء کرام کے آستانوں سے محبت پیار کا درس ملتا ہے۔ اور اسلام آج اولیاء کرام کی کاوشوں کی وجہ سے برصغیر پاک و ہند میں موجود ہے۔ اکبر اعظم کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کرنے میں حضرت مجدد الف ثانی کا کردار تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ پیر سید ریاض الحسن شاہ نے کہا کہ بائولی شریف کے بزرگوں نے بھی اسلام کی تعلیمات کو عام لوگوں تک پہنچایا۔ اور ان کے سپوت صاحبزادہ غلام بشیر نقشبندی اولیائے کرام کی تعلیمات کو عام کرنے کے سلسلہ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں قبل ازیں دربار شریف پر چادر چڑھائی گئی درود و سلام پیش کیا گیا۔ ملکی ترقی و سلامتی کیلئے دعائیں کی گئیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) چوہدری غلام سرور وڑائچ سٹی صدر تحریک منہاج القرآن کی قیادت میں استقبال ربیع الاول شریف کا مشعل بردار فقید المثال جلوس نکالا گیا۔ ضلعی دفاتر تحریک منہاج القرآن کی اہم میٹنگ زیر صدارت چوہدری غلام سرور وڑائچ منعقد ہوئی۔ مہمان خصوصی حاجی ارشد جاوید وڑائچ جنرل سیکرٹری منہاج ویلفیئر فائونڈیشن یورپی یونین تھے۔ اس موقع پر جلوس کو کامیاب کرانے پر اور بہترین کارکردگی کی بناء پر علامہ ساجد محمود قادری حاجی ناصر عزیز مغل ناظم ویلفیئر ‘ خالد محمود انصاری ناظم سٹی تحریک منہاج القرآن مظہر اقبال نقشبندی ‘ چوہدری افضل وڑائچ’ چوہدری ابرار سعید وڑائچ صدر MSM’ چوہدری شیر سرور وڑائچ ‘ چوہدری طاہر زیب وڑائچ ‘ چوہدری ذیشان گجر ‘ ابوزر آفس سیکرٹری کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا اور گلے میں پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔ استقبال ربیع الاول شریف کے جلوس میں شہر بھر کے علاوہ دیگر شہروں سے بھی عشاقان مصطفی نے بھر پور شرکت کی۔ اجلاس میں چوہدری غلام سرور وڑائچ سٹی صدر تحریک نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم حضور ۖ کے ادنیٰ امتی ہیں ا ور یہ ہمایر لئے بہت بڑے شرف کی بات ہے۔ اللہ تعالیٰ نے حضور ۖ کی آمد کی خوشی میں اس سال پوری دنیا میں گھرانوں میں بیٹے عطا فرمائے۔ تاک کوئی بھی خاندان غمگین نہ ہو بلکہ بیٹوں کی پیدائش پر ہر گھر میں خوشیاں ہی خوشیاں ہوں اور اس سال عرب کے ریگستانوں ‘ پہاڑوں کو بھی ہرا بھرا کر دیا۔ پوری دنیا میں خوشیاں و شادمانیاں تقسیم کر دیں۔ عشق رسول ۖ ہمارے ایمان کی اساس ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات (جی پی آئی) منہاج ویلفیئر فائونڈیشن کے زیر اہتمام 12 جوڑوں کی اجتماعی شادیاں آج 15 دسمبر بروز منگل قند فشاں میرج ہال میں منعقد ہوں گی۔ چوہدری غلام سرور وڑائچ سٹی صدر تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام جائزہ اجلاس میں ضلعی دفتر تحریک منہاج القرآن منعقد ہوا۔ چوہدری حاجی ارشد جاوید وڑائچ کی خصوصی شرکت۔ اجتماعی شادیوں کے تمام تر انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجتماعی شادیوں کے تمام تر انتظامات مکمل ۔ اج حاجی ارشد جاوید وڑائچ ‘ چوہدری غلام سرور وڑائچ’ علامہ ساجد محمود قادری’ چوہدری جاوید وڑائچ’ علامہ پروفیسرمظہر حسین قادری’ علامہ محمد اصغر چشتی’ حاجی ناصر عزیز معل’ مظہر اقبال نقشبندی’ خالد محمود انصاری ‘ قندفشاں میرج ہال میں 12 بارتوں کا استقبال کریں گے۔ اجتماعی شادیوں میں جگر گوشہ ٔ ڈاکٹر محمد طاہر القادری ڈاکٹر حسن محی الدین قادری چیئرمین سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن بھی ہوں گے۔ علاوہ شہر بھر سے معززین بھی شرکت کریں گے۔