سرائے عالمگیر (ڈاکٹر تصور حسین مرزا) پریس کلب جہلم رجسٹرڈ جہلم ہنگامی اجلاس ڈاکٹر مظہر اقبال مشر کی صدارت میں ہوا، اجلاس میں جہلم کے معروف روحانی معالج حکیم عبیدالرحمٰن قریشی کے خلاف تھانہ صدر جہلم میں جھوٹی ایف آئی آر درج ہونے کی پر زور مذمت، ہنگامی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا۔
ممتاز صحافی و معالج حکیم عبدالرحمن قریشی سابق سیئنر وائس چیرمین پریس کلب رجسٹرڈ جہلم کی ساکھ کو بدنام کرنے کے لئے جہلم کی انتہائی بااثر شخصیت کے دباؤ پر جھوٹے مقدمات درج کرنے کی محکمہ پولیس پنجاب جہلم کے اقدام قابل قبول نہیں۔
ہنگامی اجلاس کی قرارداد کے مطابق اگر جھوٹی ایف آئی آر خارج نہ کی گئی تو جہلم سمیت پورے پاکستان میں پولیس کے خلاف ریلیاں اور احتجاج شروع کر دیا جائے گا۔
پریس کلب کی قرارداد میں وزیرِداخلہ ،آئی جی پنجاب، آرپی او راولپنڈی ،ڈی پی او جہلم اور میاں محمد شہباز شریف وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل کی گئی ہے جھوٹی ایف آئی آر کو ختم کر کے اعلیٰ سطع کی انکواری کروائی جائے تا کہ محکمہ پولیس کو بااثر لوگوں کے چنگل سے رہائی مل سکے۔