مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) نا معلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکواسلحہ کے زور پر میاں بیوی سے موٹر سائیکل چھین لی، موٹر سائیکل سوار ڈاکوچند روز قبل چھینی گئی موٹر سائیکل پھینک کر فرار۔
مقدمہ درج، تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے جزل کونسلر محمد شفقت محمود کے والد حاجی محمد یعقوب گزشتہ روز دوپہر کے وقت اپنی بیوی کے ہمراہ موٹر سائیکل 125نمبری LEL8688پر راجباہ رام تھمن پر سرہالی خورد کی طرف جا رہے تھے کہ نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکو اسلحہ کے زور موٹر سائیکل چھین لی جبکہ چند روز قبل چھینی گئی موٹر سائیکل70پھینک کر فرار ہو گئے، پولیس تھانہ مصطفی آباد نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔