جھنگ (تحصیل رپورٹر) خواتین کو فنی تعلیم دے کر انہیں ترقی کے دھارے میں شامل کیا جاسکتا ہے یہ بات ایڈیشنل سیکرٹری لیبر ڈیپارٹمنٹ پنجاب مبشر جاوید نے سوشل ویلفیئر کمپلیکس میں عالمی ادارہ یونیسف ،محکمہ لیبر و سوشل ویلفیئر اور مقامی تنظیم عوام دوست فائونڈیشن کے زیر اہتمام 2 ہزار بچیوں کو ٹریننگ کورس کے سرٹیفکیٹ دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ڈی او سوشل ویلفیئر اظہر عباس عادل،ڈی او لیبر رب نواز ڈب، حامد ارشد، منزہ بخاری ،ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی چوہدری ذوالفقار علی، منیجر انڈسٹریل ہوم فاروق بٹ اس موقع پر موجود تھے۔
ڈی او سوشل ویلفیئر اظہر عباس عادل نے اس موقع پر بتایا کہ 2 ہزار بچیوں کو ٹیلرنگ ،بیوٹیشن کے چار ماہ کے ٹریننگ کو رسز جبکہ طلباء کو الیکٹریشن کے ٹر یننگ کو رسسز کر وا ئے گئے ہیں۔ جس سے انہیں روز گار ملے گا اور ضلع سے بے روز گا ری کا خا تمہ ہو گا ۔ تقر یب کے اختتام پر طلبا ء وطا لبا ت میں سر ٹیفکیٹ ،سلا ئی مشینیں، میک اپ کٹس اور ٹول کٹس تقسیم کی گئی۔