کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) تنویر جعفری قتل کیس، 12 روز گزرنے پر ملزم گرفتار ناہو سکا۔
پولیس نے 4 افراد کا موبائل ڈیٹا حاصل کر لیا ،DPO لیہ نے گزشتہ روز مقتول کے بھائیوں کو بلا کر فون نمبر اور رابطہ کرنے والے افراد کے بارے میں معلومات لیں،تفصیل کے مطابق شیعع علماء کونسل کے جنرل سیکٹری تنویر عباس جعفری کو 8 بجے کے قریب ہائی سکول ریلوے روڈ کے سامنے بلا کر نامعلوم قاتل نے کار میں موجود تنویر عباس جعفری اور اس کے ساتھی نذیر درکھان کو گولیوں کا نشانہ بنا ڈالا
جس کے باعث تنویر عباس جعفری موقع پر جاں بحق جبکہ نذیر درکھان بازو پر گولی لگنے سے معمولی زخمی ہوا تھا،قتل شہر میں فرقہ ورانہ فسادات اور سیاسی کشیدگی پھیلانے کی بہت بڑی سازش تھی،لیکن سیاسی لیڈروں اور شہریوں کی دانش مندی کے تحت خطرہ ٹل گیا،قتل کو آج 12 دن ہوگئے لیکن پولیس قاتل گرفتار نہ کرسکی اور ابھی تک 4 افراد کے فون کا ڈیٹا حاصل کیا گیا ہے۔
اطلاع کے مطابق اُس روز تنویر جعفری کا فون دن بھر بند رہا اور وہ دیگر افراد کے فون سے رابطے کرتا رہا تھا۔تفشیشی افسر حاجی افضل کے مطابق قریب پہینچ چکے ہیں قاتل جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔