کراچی (اسٹاف رپورٹر) وفاقی و صوبائی حکومت میں مفادات کی جنگ اس مقام تک آن پہنچی ہے کہ صوبائی حکمران رینجرز پر اعتماد کر کے اس کے اختیارات کی مدت میں توسیع سے گریزاں ہیں جبکہ وفاقی حکومت صرف سندھ میں کرپشن آپریشن کے منصوبے تکمیل کیلئے رینجرزاختیارات میں ہر صورت اضافے کی خواہشمند ہے۔
جبکہ کراچی میں قائم امن و امان کی صورتحال رینجرز کی افادیت کا مظہر ہے اسلئے قومی مفاد اسی میں ہے کہ قیام امن کیلئے رینجرز اختیارات کی مدت میں توسیع کی جائے اور احتساب کا کام صرف نیب پر ہی چھوڑ دیا جائے اورنیب کو سندھ ‘ پنجاب ‘ کے پی کے ‘ بلوچستان ‘ گلگت بلتستان اور کشمیر سمیت پورے ملک میںیکساں احتساب کا ٹاسک دیکر اپوزیشن و صوبائی حکومتوں کے تحفظات کو دور کیا جائے۔
محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے کہا کہ اگر ایسا نہ ہواتو سندھ ہائی کورٹ میں گورنر راج کی درخواست لگ چکی ہے اور گورنر بننے کے خواہشمندوں نے وزیر اعظم سے رابطے شروع کردیئے ہیں مگررنر راج لگا تو سابقہ گورنر پر پھر سے اعتماد کی بجائے شاید اس بار قرعہ فال کراچی سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگی رہنما نہال ہاشمی کے نام نکلے لیکن گورنرراج مسائل کا حل نہیں بلکہ جمہوریت کی نفی اور جمہوری حکومت کے مستقبل کیلئے خطرہ ثابت ہوگا۔