کراچی (جیوڈیسک) معروف اداکار سعود نے کہا ہے کہ نہ بھارتی فلموں سے ہم پہلے خوف زدہ تھے اور نہ ہی اب ہیں، جس طرح پاکستانیوں نے بھارتی ٹی وی ڈراموں کو مسترد کیا تھا اسی طرح عوام جلد ہی بھارتی فلموں کو بھی مسترد کردیں گے،کسی حد تک بھارتی فلموں کا اثرات کم ہوچکے ہیں۔
سعود کا کہناتھا کہ جو لوگ طویل عرصہ سے پاکستانی فلموں کی بحالی کے منتظر تھے اب ان کی ذمے داری ہے کہ وہ فلم انڈسٹری کو بھر پور سپورٹ کرتے ہوئے اچھی اور معیاری فلمیں بنائیں تاکہ ماضی کی طرح ایک بار پھر پاکستانی فلمیں باکس آفس پر شاندار کامیابی حاصل کرسکے۔