فیصل آباد (جیوڈیسک) آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسو سی ایشن کے چیئرمین عامر فیاض کا کہنا ہے کہ گیس بندش، زائد بجلی کے بلوں اور اضافی ٹیکسوں کے باعث پنجاب میں 70 ملیں بند ہوچکیں ہیں ۔ اور حکومت کی جانب سے تمام وعدوں کے باوجود اب تک ٹیکسٹائل پیکچ کا اعلان نہیں کیا گیا ۔۔ دوسری جانب طویل مدتی سرمایہ کاری سکیم ۔ کاروبار دوست ماحول نہ ہونے کے سبب بے سود ثابت ہورہی ہے ۔۔
چیرمین اپٹما کا مزید کہنا تھا کہ حالات ٹیکسٹائل انڈسٹری کے مکمل طور پر بند ہونے کی طرف جارہے ہیں ۔ اور گلے ہفتے تک ٹیکسٹائل انڈسٹری کے حوالے سے حتمی فیصلہ کردیا جائے گا ۔۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پربجلی کی قیمتوں میں کمی کے ساتھ صوبے بھر کی ٹیکسٹائل ملوں کو گیس کی سپلائی بحال کرے ۔