بغداد (جیوڈیسک) عراق میں ہونے والے بارہ خود کش حملوں کے نتیجے میں کم از کم پینسٹھ افراد ہلاک ہو گئے۔
عراقی سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ صوبہ انبارکے مختلف علاقوں ہونے والے خود کش حملوں میں سیکیورٹی فورسز اور حکومت کے حامی جنگجؤوں کو نشانہ بنایا گیا جس میں پینسٹھ افراد ہلاک درجنوں زخمی ہو گئے۔
زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر لیا گیا ،دھماکوں کی ذمہ داری کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے تاہم اس علاقے میں شدت پسند تنظیم داعش سر گرم ہے۔