کابل (جیوڈیسک) افغانستان میں فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں 5 کمانڈروں سمیت 41 جنگجو ہلاک ہوگئے جبکہ شدت پسندوں کے حملوں میں 7 افغان فوجی بھی مارے گئے۔
تفصیلات کے مطابق پاک افغان سرحد کے قریب صوبہ نورستان میں فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 2 پاکستانیوں سمیت 6 طالبان جنگجوہلاک ہوگئے۔
مسلح افراد نے بھارت میں افغانستان کے سفیر کے بھائی کو گولی مار کر قتل کردیا، جلال آباد میں بھارتی سفارتخانے کی گاڑی پر حملے کی سازش ناکام بناتے ہوئے داعش کے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ بھی کیا گیا ہے۔