ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون کا کہنا ہے کہ اگر وہ دبنگ خان کو تحفے میں کچھ دینا چاہیں تو انہیں دلہن دیں گی۔
بھارتی ٹی وی کودیئے گئے انٹرویو میں دیپیکا پڈوکون کا کہنا تھا کہ سلمان خان بالی ووڈ کے وہ اداکارہیں جن کے ساتھ ہر کوئی اچھا لگتا ہے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ دبنگ خان کو ان کی 50 ویں سالگرہ پرتحفے میں کیا دینا پسند کریں گی تو اداکارہ نے بے دھڑک کہا کہ وہ ان کو دلہن کا تحفہ دینا پسند کریں گی۔
سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے دیپیکا کا کہناتھا کہ سلمان خان کے ’بگ باس‘ پروگرام میں شرکت کے بعد متعدد ہدایت کاروں کی جانب سے انہیں پیغامات بھی موصول ہوئے کہ ان کی اور سلمان خان کی جوڑی اسکرین پراچھی لگتی ہے، وہ دبنگ خان کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں لیکن انہوں نے ’سلطان‘ یا کوئی اور فلم اداکار کے ساتھ سائن نہیں کی۔ واضح رہے کہ سلمان خان کی شادی نہ کرنے کی وجہ ان کے 2002 سے جاری “ہٹ اینڈ رن کیس” سمجھا جاتا ہے کہ اس کیس نے سلمان خان کو شادی سے دور رکھا تاہم اب ان کی شادی کی قیاس آرائیاں جاری ہیں۔