نیویارک (جیوڈیسک) امریکی صدارتی امیدوار بننے کے ریپبلکن خواہشمند امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ مسلمانوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی سے متعلق بیان پرقائم ہیں۔
امریکی صدارتی امیدوار بننے کے ریپبلکن خواہشمند امیدواروں کے درمیان مباحثہ جاری ہے۔
صدارتی امیدوار بننے کے ریپبلکن خواہشمند ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ مسلمانوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی سے متعلق بیان پرقائم ہیں ،جواب میں جیب بش نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا مسلمانوں پر پابندی کا مطالبہ بے نظمی پھیلانے کے مترادف ہے۔