لاس اینجلس (جیوڈیسک) عالمی میڈیا کے مطابق سکول بند کرنے کی حوالے سے لاس اینجلس یونیفائیڈ سکول ڈسٹرکٹ کے سپرنڈنٹ رومن کارٹیز کا کہنا ہے کہ حال ہی میں جس نوعیت کے واقعات پیش آئے ہیں۔
اس تناظر میں ان کے لیے یہ اقدام اٹھانا ضروری تھا۔ایف بی آئی کو اطلاع دے دی گئی تھی ، اور جو بچے سکول پہنچ چکے تھے انھیں واپس ان کے گھروں کو بھیج دیا گیا تھا۔
اب صورت حال معمول کے مطابق ہے، اور آج سکول کھول دیے جائیں گے۔یاد رہے کہ لاس اینجلس یونیفائیڈ سکول ڈسٹرکٹ کے 900 سکولوں چھ لاکھ 40 ہزار طلبہ کنڈرگارڈن سے لے کر 12 ویں گریڈ تک زیر تعلیم ہیں۔