کراچی (اسٹاف رپورٹر) جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر طارق رفیع کہا کہ جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی پاکستان میں شعبہ طب کا سب سے بڑا تعلیمی ادارہ بن چکا ہے سندھ میڈیکل کالج سے جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی تک سفر میں ایس ایم سی المنائی کی کاوشوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ میڈیکل کالج کراچی کے فارغ التحصیل گریجویٹ کی بین الاقوامی تنظیم ایس ایم سی المنائی کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں سالانہ ونٹر میٹنگ کے حوالے سے منعقدہ سالانہ عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے ایس ایم سی المنائی پاکستان کے صدر ڈاکٹر شاہد سمیع اور نارتھ آمریکہ سے آئے ہوئے ایس ایم سی المنائی کے عہدیداروں نے بھی خطاب کیا۔
اس موقع پر ایس ایم سی المنائی پاکستان کے صدر ڈاکٹر شاہد سمیع نے اعلان کیا کہ ہماری سالانہ ونٹر میٹنگ ہر سال دسمبر میں منعقد کی جاتی ہے ہم نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ ونٹر میٹنگ کو ہر سال شہداء آرمی پبلک اسکول کے نام سے منسوب کیا جائے انہوں نے کہاکہ شہداء اے پی ایس کا غم تاحیات ہمارے دلوںمیں زندہ اور ہمیں حوصلہ و ہمت بخشتا رہے گا ڈاکٹر شاہد سمیع نے اپنے خطاب میں مزید کہاکہ ہمیں فخر ہے کہ ہم سندھ میڈیکل کالج کراچی کے فارغ التحصیل ہیں جو آج جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے نام سے پاکستان ایک بڑا طبی تعلیم کا مرکز بن چکا ہے۔
انہوں نے کہاکہ سندھ میڈیکل کالج کے سابق گریجویٹس نے اپنے مادر علمی کو دوام کو دوام بخشنے کے لئے ہمیشہ اپنی صلاحیتوں او رکاوشوں کو بروئے کار لاتے رہے ہیں اور انشا اللہ ہمیشہ اپنی مادر علمی کی ترقی اور اسے اونچا مقام دلا نے کے لئے اسی ایم سی المنائی اپنی تعاون کو جاری رکھے گی تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی وائس چانسلر جناح سندھ یونیورسٹی پروفیسر طارق رفیع نے شاندار خدمات پر ایس ایم سی المنائی پاکستان کے صدر ڈاکٹر شاہد سمیع ،ڈاکٹر مکرم علی ،ڈاکٹر سمیر قریشی ،ڈاکٹر اعظم ،ڈاکٹر لبنیٰ مکرم اور دیگر کو اعزاز شیلڈ پیش کی۔