تلہار (نمائندہ) الیکشن کمیشن آف پاکستان کیجانب سے حلقہ بندیوں کے معاملے پر ملتوی کئے جانے والے تلہار ٹائون کمیٹی اور یونین کونسل سعید پور اور یوسی پیر علی بھادر شاھ پر بلد یاتی انتخابات آج 17 سمبر کو ہو رہے ہیں اس سلسلے میں تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں رٹرننگ آفیس سے پولنگ عملے نے بیلٹ پیپرز، باکس و دیگر سامان وصول کرلیا جبکہ سیکیورٹی کے حوالے سے بدین ضلع کے مختلف تھانوں سے پولیس طلب کی گئی ہے جو پولنگ اسٹیشن کی صورتحال کی مد میں اپنے فرائض انجام دے گی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی پلان میں رینجرز بھی شامل ہے جو کل (آج) پولنگ اسٹیشن پر اپنے فرائض انجام دیگی جبکہ تلہار ٹائون کمیٹی کے گیارہ وارڈز اور دو یونین کونسلوں میں پیپلز پارٹی، مرزا گروپ اور آزاد میر شاھد پینل کے امیدواروں میں کانٹے کا مقابلہ ہوگا جبکہ تلہارکے انتخابی حلقوںمیں کل 30پولنگ اسٹیشن قائم کی گئی ہیں ٹائون میں 17 پیر علی بھادر شاھ 6سعید پور 7 پولنگ اسٹیشن ہیں ٹائون کمیٹی کے کل 15119 ووٹرز ، یوسی پیر علی بھادر شاھ کے 7658اور یوسی سعید پور کے کل 8068 ووٹر اپنا حق رائے استعمال کریں گے۔
تلہار (نمائندہ) آرمی پبلک اسکول پشاور کو ایک سال مکمل ہونے پر شہداء کی یاد میں ہر آنکھ نم رہی تمام چینلز پر چلنے والے نغمے “بڑا دشمن بنا پھرتا ہے جو بچوں سے لڑتا ہے” اور” ہمیں دشمن کے بچوں کو پڑہانا ہے “نے ہر کسی کے دل میں شہداء کی یاد تازہ کردی جبکہ تحصیل میں کہیں بھی کسی ادارے کیجانب سے کوئی تقریب منعقد نہ ہوئی سٹی پریس کلب کیجانب سے رائے لینے پر عوام الناس نے بتایا کہ ہم شہیدوں کی قربانی کبھی نہیں بھول پائیں گے 16 دسمبر کا دن پاکستان کیلئے تاریخ کا انتہائی سوگوار دن ہے ایسے الفاظ نہیں کہ ان کو خراج عقیدت پیش کر سکیںہم شہیدوں کے ورثاء کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔