دہلی (جیوڈیسک) امن کی خواہش کا اظہار بھی ساتھ نفرت کا راگ بھی۔ سشما سوراج نے پرانی لائن پکڑ لی کہتی ہیں جنگ کوئی آپشن نہیں۔ پاکستان سے بات چیت جاری رکھی جائے گی۔
لیکن ساتھ ہی یہ بھی کہہ گئیں کہ دہشت گردی اور بات چیت ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔ سشما سوراج کا کہنا تھا کہ نریندر مودی اور نواز شریف کی اوفا اور پیرس میں ہونے والی ملاقاتوں میں جامع مذاکرات کا فیصلہ کر لیا گیا تھا ۔ قومی سلامتی کے مشیروں کی ملاقات میں دہشت گردی کے حوالے سے بات ہوئی تھی۔
بھارتی وزیر خارجہ نے کہا صرف ایک ملاقات سے مسائل حل نہیں ہوتے بات چیت کا عمل جاری رہے گا۔