جنیوا (جیوڈیسک) عالمی میڈیا کے مطابق یمن میں ایک ہفتے کی جنگ بندی کے آغاز کے بعد اقوام متحدہ کی نگرانی میں جنیوا میں تنازع کے حل کے لئے امن مذاکرات کا آغاز ہوگیا ہے ۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون نے امن مذاکرات کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہینوں سے جاری خانہ جنگی کے خاتمے کی واحد راہ مذاکرات ہی ہیں ۔
یمن کے وزیر اعظم خالد بحاح نے بات چیت کے آغاز پر امید ظاہر کی ہے کہ اس کے ذریعے یمن ایک نئی شکل میں سامنے آئے گا ۔ انہوں نے کہا کہ مشرق وسطی کے دیگر ممالک مثلاً شام اور لیبا کے برعکس یمن میں صورت حال زیادہ امید افزا ہے ۔
یمن کے صدر عبدربہ منصور ہادی کی حکومت اور حوثی باغیوں کے درمیان گزشتہ برس سے جاری تنازع میں اب تک 5700 افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔