شاہد آفریدی کا اے پی ایس کے شہداء کو خراج عقیدت

Shahid Afridi

Shahid Afridi

ملتان (جیوڈیسک) ملتان کے نجی میرج ہال میں اے پی ایس کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں قومی ٹی 20 کے کپتان شاہد آفریدی نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔ اسٹار آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ آج پشاور اسکول میں شہید ہونے والے پسماندگان کے دکھوں میں شریک ہونے کا دن ہے ۔ شہداء اے پی ایس کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔

کرکٹ پر بات کرتے ہوئے بوم بوم آفریدی پی ایس ایل کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے کھلاڑیوں کو اچھے مواقع ملیں گے محمد عامر اچھی پر فارمنس دے رہیں ہیں تاہم پی سی بی ان کے مستقبل کا فیصلہ کرے گا۔ آرمی پبلک اسکول کے شہدا کی یاد میں شمعیں بھی روشن کی گئیں۔